تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر اباد اور ریسکیو1122کا مشترکہ ایکسرسائز کا انعقاد

Spread the love

سکندر ملک ۔
:- وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد میں ایک آزمائشی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس آزمائشی ایکسرسائز میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن ڈاکٹر صاحبان اور میڈیکل پیرا سٹاف سمیت ریسکیو1122وزیراباد کے انچارج فیاض احمد اور ریسکیو عملے سمیت محکمہ لائیوسٹاک، صحت ،زراعت، ضلع کونسل، ایریگیشن، سول ڈیفنس ودیگر ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس موقع پر اگ لگا کر اگ بجھانے کا مظاہرہ کیا ۔ اور اور وارڈ میں اگ لگنے کی صورت میں مریضوں کو بچانے کی آزمائشی ایکسرسائز کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فیاض احمد نے ایڈوانس ریلیف کیمپس سمیت دستیاب ممکنہ سہولیات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر یو جی نیوز یو کے ضلع وزیراباد بیوروچیف سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر نعیم گھمن کا کہنا تھا ۔ موک ایکسر سائز میں شامل ہونے والے تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہا اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ تمام محکمے یکجا ہوکر کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن کا کہنا تھا ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور سول ہسپتال اور تمام محکموں کا عملہ عوامی تعاون سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محکمہ ایریگیشن روزانہ کی بنیاد پر سروے کرے اور رپورٹ پیش کرے۔اور تمام محکمے ہر وقت ہائی الرٹ رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں