گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے سرکار ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے بزریعہ اشتہار آگاہ کیا

Spread the love

گلگت# اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر GBA_01 گلگت 1 کیپٹن (ر) عادل علی نے سرکار ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے بزریعہ اشتہار آگاہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو الیکشن ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، اور وہ پولیس جوان جنکی ڈیوٹی الیکشن 2026 کے سلسلے میں ضلع کے باہر ڈیوٹی لگادی گئی ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ ایک سادہ کاغذ پہ ریٹرننگ آفیسر کے نام پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کیلئے 29 اپریل سے 31 مئی تک درخواست دے دیں ۔ تاکہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔ بقیہ تفصیلات مزکورہ بالا اشتہار پہ درج ہے ۔ امید ہے سرکاری ملازمین ریٹرننگ آفیسر کے عملے سے تعاون کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں