بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی سماجی شخصیت راہنما پی ٹی آئی ایم ڈی لاھوری ڈیرہ ریسٹورنٹ شیخ اعجاز احمد کو ایس این ٹی وی(SNTV)برطانیہ کا صدر بنا دیا گیا

Spread the love

مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر) مانچسٹر کی ہر دلعزیز کاروباری -سیاسی -سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی راہنما ایم ڈی لاھوری ڈیرہ ریسٹورنٹ شیخ اعجاز احمد کو ایس این ٹی وی کا صدر بنا دیا گیا ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن ایس این ٹی وی کے چئیرمین سید احمد نظامی نے جاری کیا -انکی تقرری پر مانچسٹر کی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئ ھے – ہاد رھے کہ شیخ اعجاز احمد پہلے بھی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے ذریعے مانچسٹر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کر رھے ہیں -شیخ اعجاز احمد کی تقرری پر خصوصی طور پر سماجی شخصیت سی ای او جی ایس ٹی وی محترمہ مقدس مجید-پی ٹی آئ کے سینئر راہنماؤں آصف رشید بٹ-ملک عمران خلیل- کاروباری شخصیات محمد سلیم سنی-آصف شاھد- ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید -نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ھمیں امید ھے شیخ اعجاز احمد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے -انہوں نے چئیرمین ایس این ٹی وی سید احمد نظامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک عوامی اور قابل شخصیت کو ایس این ٹی وی کا صدر بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں