برطانیہ کی ممتاز سماجی ادبی شخصیت اور Let’sTalk چئیرئٹی کی روح رواں حمیر ا حقانی کے والد محمد نسیم حقانی راچڈیل میں وفات پا گئے

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز سماجی کمیونٹی اور ادبی شخصیت اور فلاحی تنظیم Let’s Talk کے سرپرست اعلی محمد نسیم حقانی جو فلاحی تنظیم Let’s Talk کی روح رواں حمیرا حقانی ایم بی ای کے والد ماجد تھے راچڈیل میں وفات پا گئے انکی نمازہ جنازہ چشتیہ جامع مسجد راچڈیل میں ادا کر دی گئ بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ممتاز کاروباری -سیاسی – مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – محمد نسیم حقانی مرحوم انتہائ خوش اخلاق – ادب سے دلی لگاؤ رکھنے والی شخصیت کے علاوہ ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے – انہوں نے اپنی اکلوتی اولاد اپنی بیٹی حمیرا حقانی کی تربیت بہت اچھے ماحول میں کی اور انکو اعلی تعلیم دلوائ – انہیں انکے کمیونٹی کام کی وجہ سے ایم بی ای سے بھی نوازا گیا اور فلاحی کاموں کی وجہ سے برطانیہ بھر میں سراہا جاتا ھے اس لئے مرحوم نسیم حقانی صاحب فخر سے کہا کرتے تھے کہ حمیرا میری بیٹی ہی نہیں بیٹا بھی ھے – نمازہ جنازہ میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مرحوم بمحمد نسیم حقانی کردار اور گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے -اتنی بڑی تعداد میں اہل ایمان نے انکے نماز میں شرکت کی اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کے ساتھ انکا حسن سلوک مثالی اور ہمارے لئے قابل تقلید و مشعل راہ ھے – اس موقع پر انکی لاڈلی بیٹی حمیرا حقانی ایم بی ای نے کہا آج میں نے اپنے استاد اپنے والد اور اپنا سب کچھ کھو دیا ھے – میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ انہوں نے کسی کا دل دکھایا ہو یا پھر کسی کے ساتھ ناانصافی کی ہو – انہوں نے نمازہ جنازہ اور تدفین میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ میرے والد ماجد کی مغفرت درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماتے ہوئے قبر میں دیدار شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین – حافظ مفید احمد نے خصوصی دعا کروائ
اختتامی کلمات
برطانیہ میں ہمارے بزرگوں کی دین اسلام کی سر بلندی کے لئے کی جانیوالی کوششوں اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والوں میں سے ایک چراغ جو محمد نسیم حقانی کی صورت میں تھا آج گل ہو کر تا قیامت ابدی نیند سو کر تاریخ میں اپنا نام رقم کر گیا
عارف چودھری راچڈیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں