اسسٹنٹ کمشنر کے نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے بیکری سیل کردی

Spread the love

گلگت # کشروٹ بیکری سے مضر صحت چاکلیٹ کھانے سے بچے کی حالت غیر ،فوری میڈیکل ٹریٹمنٹ سے طبیعت بحال ہوگئی ، اسسٹنٹ کمشنر کے نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے بیکری سیل کردی اور مالک کو وضاحت کیلئے قانونی نوٹس بجوادیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی فوری نوٹس لیتے ہوئے مضر صحت چاکلیٹ کا ذخیرہ قبضے میں لیکر بیکری کو سیل کردیا ۔ مجسٹریٹ نے مالک کو قانونی نوٹس دیتے ہوئے فوری طور پر بیکری سے مزکورہ چاکلیٹ کا سٹاک متعلقہ کمپنی کو واپسی کیلئے احکامات دئے ۔ انکا کہنا تھا تجارت کے نام پر زہر بیجھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کے سلسلے می اپنی شکایات الفا کنٹرول نمبر 920724 , میڈیا سیل نمبر 03555554145 اور پرائس کنٹرول انچارچ مجسٹریٹ زاکر حسین 03555555478,پر اطلاع کریں تاکہ فور…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں