



سکندر ملک
قاری نظر اتا ہے حقیقت میں ہے قرآن ڈسٹرکٹ وزیر اباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ مدرسہ دارالعلوم ضیاء الحرمین کہ 44بچوں ایک بچی نے حفظِ قرآن کی عظیم سعادت حاصل کی۔اور بچوں کی دستار بندی کی گئی ۔حفظ قران کی محفل پیر سید بشیر احمد خورشید کے عرس مبارک کے موقع پر مسلم ہینڈ انٹرنیشنل یو کے پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب۔مدرسہ دارالعلوم ضیاء الحرمین کے پرنسپل حضرت مولانا علامہ مظفر اقبال چشتی صاحب کی زیر صدارت مرکزی جامعہ مسجد اہل سنت ارائیاں والی سوہدرہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تمام حفظ کرنے والے بچوں کے والد بھائی موجود تھے محفل کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل یو کے پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب کا کہنا تھا ۔حفظِ قرآن محض ایک تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ یہ ایک روحانی مقام ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ قرآنِ مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، جس کا تقاضا ہے کہ انسان اپنی زندگی کو اس کی تعلیمات کے مطابق ڈھالے۔ان بچوں نے والدین اور استازہ کی اچھی تربیت سے اپنی محنت، لگن اور استقامت سے یہ مقام حاصل کیا، جو یقیناً ان کے والدین اور اساتذہ کی بہترین تربیت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ایسے بچے پوری قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی کامیابی معاشرے کے لیے ایک روشن مثال بنتی ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآنِ پاک کا سچا خادم بنائے، انہیں اس کی تعلیمات کو سمجھنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے علم میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا دونوں میں کامیاب فرمائے اور ان کے والدین کے لیے دنیا اور اخرت اچھی کرے امین حافظ قران کی محفل میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل چیئرمین یو کے پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب نے ان کے استازہ کرام کی بھی دستار بندی کی اور ہر استاد کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ۔اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔جو ان کو دینی تعلیم دے رہے ہیں ۔اخر میں ملک کی سلامتی خوشحالی مریضوں وفات پانے والوں اور حافظ قران بننے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
