سوشل میڈیا کا طوفان مسلم نوجوانوں کا کردار مسخ کرنے کی سازش ہے

Spread the love

وزیر آباد -(طارق جاوید ملک بیورو چیف) سوشل میڈیا کا طوفان مسلم نوجوانوں کا کردار مسخ کرنے کی سازش ہے۔ اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ مثبت کردار سازی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل کو مستقبل کا پسدار بنانے کے لئے مسل ھینڈز کے ادارے انقلابی مشن پر کار بند ہیں۔ انسانیت کی فلاح کے راستے پر گامزن شخصیات قرون اولیٰ کے نظریات کے آمین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر و سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا سید محمد صابر شاہ نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس، عائشہ کین کالج اور قرآن اکیڈمی کے وزٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چئیرمن صاحبزادہ سید لخت حسنین ستارہ امتیاز نے بتایا کہ دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی مسلم ھینڈز کے تعلیمی اداروں میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے ساتھ کردار سازی کے لئے جامع نظام قائم کیا گیا ہے اور مستقبل میں روشن خیال مسلم نوجوانوں کی کھیپ اقوام عالم میں اسلام کے عروج کی بحالی کا نشان ثابت ہو گی۔ اس موقع پر پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک،پر پرنسپل محمد صدیق ، میڈم سعدیہ وقار اور میڈم فرذانہ علی بھی موجود تھے۔ قرآن اکیڈمی کے وزٹ میں سکول کے بچوں کو قرآن کریم کی خطاطی کے کام کو سید صابر شاہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید عصری تعلیمی ادارے میں قرآن کریم کی خطاطی کا منفرد انداز مسلم ھینڈز کا خاصہ ہے۔ اس موقع پر سابق سینیٹر سید محمد صابر شاہ نے حلیمہ کیمپس میں طالبات کے لئے نئے تعمیر کردہ رہائشی بلاک کا افتتاح کیا۔ پراجیکٹ انچارج انجینئر طارق محمود نے بریفنگ میں بتایا کہ آزاد کشمیر سے لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات کو مکمل باپردہ ماحول میں رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے معیاری اور پر فضا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں