جہلم کا فخر اور شان صالحہ خلیل (خلیل الرحمن کی بیٹی) لاہور میں تعلیمی خدمات پر “سوشل لیڈر آف پاکستان” ایوارڈ سے سرفراز، والد خلیل الرحمٰن کی تربیت کو خراجِ تحسین

Spread the love

“ تاریخی شہر جہلم سے تعلق رکھنے والی ہونہار ماہرِ تعلیم پروفیسر صالحہ خلیل کو لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان کی شاندار علمی و تدریسی خدمات پر ملک کے دو نامور ڈاکٹروں، ڈاکٹر عفان قیصر اور ڈاکٹر نازش قیصر نے “سوشل لیڈر آف پاکستان ایوارڈ” سے نوازا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹروں نے کہا کہ “پروفیسر صالحہ خلیل نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے جہلم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے تحقیق، تدریس اور طلبہ کی کردار سازی میں جو معیار قائم کیا، وہ قابلِ تقلید اور ان کے والد صاحب کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

پروفیسر صالحہ خلیل، جہلم کے معزز شہری محترم خلیل الرحمٰن صاحب کی صاحبزادی جہلم شہر کا فخر ہیں۔ خلیل الرحمٰن صاحب بیٹیوں کی تعلیم کے بڑے حامی تھے۔ ان کی تربیت، دعائیں اور قربانیاں اور خواہشات ہی پروفیسر صالحہ کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ وہ ہر قدم پر اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ثابت کیا کہ ایک باپ کا یقین بیٹی کو آسمان تک لے جا سکتا ہے۔ لاہور میں یہ ایوارڈ لے کر پروفیسر صالحہ نے بھی ثابت کیا کہ جہلم کی بیٹیوں میں بڑا مقام حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے پروفیسر صالحہ خلیل نے اپنے والد خلیل الرحمٰن صاحب کی رہنمائی، دعاؤں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ “میرے والد نے مجھے سکھایا کہ علم ہی اصل ورثہ ہے۔ یہ ایوارڈ ان کے نام ہے۔ اور ایک صرف پڑھی لکھی بیٹی ہی اپنے والدین اور اپنے ملک کی پہچان بن سکتی ہے۔”

واضح رہے کہ پروفیسر صالحہ خلیل گزشتہ 18 برس سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور ان کے تحقیقی مقالے کئ بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ جہلم جیسے تاریخی شہر سے تعلق رکھنے والی یہ بیٹی آج ملک بھر میں اپنے شہر کا نام روشن کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں