جلالپورجٹاں کی تاجر برادری نے لاک ڈاؤن کے خلاف پرامن احتجاج کیا

Spread the love

جلالپورجٹاں (مرزا طارق محمود سے)
جلالپورجٹاں کی تاجر برادری نے لاک ڈاؤن کے خلاف پرامن احتجاج کیا، جس کی قیادت و صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران محمد شفیق مغل اور جنرل سیکرٹری ظہیر احمد میر نے کی۔ احتجاج میں شہر بھر کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ طویل لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو چکا ہے اور تاجر برادری شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔
صدر انجمن تاجران محمد شفیق مغل اور جنرل سیکرٹری ظہیر احمد میر نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے تاکہ تاجر اپنے کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں اور معاشی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں