لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے

Spread the love


جلالپور جٹاں (رپورٹ سید وسیم شاہ): لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے۔ کاروباری اوقات کار محدود ہونے سے خاص طور پر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر موبائل یونین جلالپور جٹاں محمد ارشد جمیل سیفی نے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل مارکیٹ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے بجائے رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے، تاکہ تاجروں کو کچھ ریلیف مل سکے اور کاروبار بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ تاجر برادری کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار میں نرمی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں