دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی بچوں کو روشنا کرنا چاہیے پروفیسر غفور نجم

Spread the love

،اسلام اباد نمائندہ خصوصی ،زندگی گزارنے کے لیے دنیاوی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن یہ عارضی زندگی ہے جیسے کیسے کر کے گزر ھی جاتی ہے مگر دینی تعلیم اپ کو ہمیشہ رہنے والی زندگی اخرت میں کام ائے گی اپ ڈبل ایم اے ٹرپل ایم اے کر لیں دنیا کی سب ڈگریاں وصول کر لیں اور والدین فوت ہو جائیں تو نماز جنازہ پڑھنا بھی نہ ائے اور نہ نماز جنازہ کی دعا یاد ہو تو ایسے دنیاوی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں جامعہ مسجد الرحمن اے جی پی ار کالونی کراچی کمپنی اسلام اباد میں ادارہ معارف الرحمن سے حفظ مکمل کرنے والے طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ھزا کے بانی و سرپرست حضرت علامہ مولانا پروفیسر عبدالغفور نجم نے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو حافظ
قران بنایا یہ اخرت کا سرمایہ ہے امت مسلمہ کو اخرت کی زندگی کے لیے سامان اکٹھا کرنا چاہیے ہمیشہ رہنے والی زندگی اخرت کی زندگی ہے اس خوبصورت تقریب کے موقع پر مولانا قاری سراج الدین مستالوی، قاری محمد رمضان، حافظ محمد احمد، مذہبی و سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی بھی موجود تھے حافظ حماد مجید والد عبدالمجید کو اس سال کا بہترین انعام بھی دیا گیا اور تمام شرکاء نے حماد مجید کو قران مجید حفظ کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں