سکندر ملک ۔
وزیراباد ۔ سیالکوٹ روڈ پیراگون مارکی کے نزدیک پٹرولنگ پولیس ضلع وزیراباد اے ایس ائی فیاض رسول بٹ کی پولیس اہلکاروں کہ ہمراہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے کاغذات نہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کو بند کر دیا گیا موٹر سائیکل ہیلمٹ نہ پہننے گاڑیوں کے لائسنس نمبر پلیٹ گاڑیوں کے اشارے اور تیز رفتاری پر جرمانے اور گاڑیاں بند ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے ضلع وزیراباد کہ بیورو چیف سکندر ملک سے اے ایس ائی پٹرولنگ پولیس فیاض رسول بٹ کا کہنا تھا ہم بار بار لوگوں کو تاکید کر رہے ہیں ۔کہ اپ ہیلمٹ پہنیں لائسنس پاس رکھیں گاڑی کے کاغذات مکمل پاس رکھیں ۔ اشارے لگوائیں ۔نمبر پلیٹ لگوائیں جس سے اپ خود بھی محفوظ رہیں اور جرمانے سے بھی بچیں ۔ہمارا دل نہیں کرتا کہ ہم بلاوجہ کسی کو تنگ کریں اور جرمانے کریں ۔اس بارے میں عوام کو خود سوچنا چاہیے ۔اور عمل کرنا چاہیے ۔ہم سخت گرمی میں عوام کی خدمت کے لیے روڈوں پر کھڑے ہیں اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ںسکندر ملک کے سوال پر سیف سٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں اور انشاء اللہ تعالی ایک ماہ تک ہیلمٹ نا پہننے اور اشارے نہ ہونے کی صورت میں جرمانے خود بخود کمپیوٹر کے ذریعے لوگوں کے موبائل میں پہنچ جائیں گے ۔اور کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے نزدیک بھی گھیرا تنگ کر دیا جائے گا اور جرائم میں نمایاں کمی نظر ائے گی
