سکندر ملک ۔
صوبائی محتسب پنجاب لاہور کے حکم پر ضلعی محتسب وزیر اباد جناب محمد افضل زکی صاحب اور محمد کاشف اکرام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وزیراباد نے یونین کونسل سطح پر یونین کونسل ونجو والی, سوہدرہ اور گھکا میتر کے اشتراک سے یونین کونسل ونجو والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور درخواستیں وصول کی گئی۔ محمد فیاض سیکرٹری یو سی ونجو والی شہباز احمد چیمہ سیکرٹری یو سی سوہدرہ اور جمیل احمد سیکرٹری یوسی گھکا میتر نے عوامی شکایات کے اندراج کے سلسلے میں عوام کو آگاہی دی اور مدد فراہم کی
ضلعی محتسب وزیراباد جناب محمد افضل ذکی صاحب نے کہا کہ وزیر اباد میں بطور ضلعی محتسب میری تقرری ہو چکی ہے۔اب عوام کو کسی بھی شکایت کے اندراج کے سلسلہ میں گجرات یا گوجرانوالہ کا سفر نہیں کرنا پڑے گا
