وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں شفافیت، احتساب اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے بڑا اور سخت فیصلہ

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں شفافیت، احتساب اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے بڑا اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے 4 ہزار اہلکاروں اور افسران کی مکمل اسکروٹنی کا حکم دے دیا۔
پیرا فورس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ عوامی خدمت کے اداروں میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ پیرا فورس کے تمام اہلکاروں پر 30 جون تک باڈی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ کارروائیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہومریم نواز نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جو اہلکار کرپشن یا اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف ایسی کارروائیاں کی جائیں کہ وہ دوسروں کے لیے مثال بن جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مشکوک شہرت رکھنے والے افسران کو فوری طور پر ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجا جائے کیونکہ عوامی خدمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیرا کی مختلف کارروائیوں اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پیرا کے اندرونی انٹیلی جنس اور خفیہ اطلاع کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری، شفاف نظام اور عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں