پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تحت قائم تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کو اب ہفتے میں چھ دن کھلا رکھنے کے احکامات جاری

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ)
عوام کو بہتر، بروقت اور آسان سرکاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تحت قائم تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کو اب ہفتے میں چھ دن کھلا رکھنے کے احکامات جاری
کر دیے ہیں۔ نئے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ صرف اتوار کے روز تعطیل ہوا کرے گی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جائیدادوں کی فرد، انتقال، رجسٹری، تصدیق اور دیگر اراضی معاملات کے سلسلے میں درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔ بالخصوص ایسے افراد جو دفاتر کے اوقات یا چھٹیوں کی وجہ سے اپنے قانونی و دفتری امور بروقت مکمل نہیں کر پاتے تھے، انہیں اب خاطر خواہ سہولت میسر آئے گی شہری حلقوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اضافی ورکنگ ڈے سے رش کم ہوگا، سائلین کا قیمتی وقت بچے گا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو بار بار دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گےعوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں زمینوں کے ریکارڈ، انتقالات اور رجسٹری سے متعلق معاملات میں شفافیت اور بروقت خدمات انتہائی ضروری ہیں، اس لیے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اوقات کار میں توسیع ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ سرکاری امور میں بہتری اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں