جنڈ شہر میں عوام کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا کا اظہار تشکر

Spread the love

جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف)جنڈ شہر میں عوام کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا کا اظہار تشکر جن کی کاوشوں سے سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے دوران کھدائی اور راستوں میں پڑے پائپوں کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی کوشش سے منصوبے میں حائل رکاوٹ دور کر دی گئی ہےبہت جلد ٹھیکیدار دوبارہ سوئی گیس پائپ لائن کے کام کا آغاز کر دے گا، جس کے بعد شہر میں کھدائی اور راستوں میں پڑے گیس پائپوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی عوامی دشواریاں بھی ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جبکہ سوئی گیس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں