معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ، پاک فوج سے یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد

Spread the love


جنڈ(الطاف طاہر بیورو چیف)معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ، پاک فوج سے یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر جنڈ شہر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج اور شہداء کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ ریلی خمینی چوک سے شروع ہو کر مین بازار پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ فضا “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی میں پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف، علامہ لیاقت علی رانجھا، علامہ عبدالرحمن، علامہ سعید حیدر حمدانی، مفتی محمد عبداللہ، ملک آصف خان بڈھیال اور سردار تاج میڈیکل سٹور سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔انجمن تاجران ملک غلام شاہ گروپ کے صدر ملک جلیل، جنرل سیکرٹری ملک مظہر عباس، قاری عبدالوحید، حاجی رمضان، ملک ارشد اعوان نمائندہ پاکستان نظریاتی پارٹی جنڈ بلوچ بک ڈیپو، ملک سجاد ابن ملک غلام شاہ، جبکہ ملک طاہر گروپ کے عہدیداران ملک طاہر محمود صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ، محمد عثمان خٹک۔ صحافتی حلقوں اور دیگر تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا، ڈی ایس پی قاضی فیصل منظور گوندل، ایس ایچ او حاجی گلفراز اور پنجاب پولیس و ستھرا پنجاب کے جوان بھی موجود تھے جنہوں نے ریلی کے انتظامات اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔
ریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق “بنیان المرصوص” پاکستان کی تاریخ کا اہم باب ہے جس میں پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شرکاء نے ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں