دومیل جنڈ( بیورو چیف الطاف طاہر) راولپنڈی بورڈ کے زیر انتظام امتحانی مرکز دومیل جماعت نہم کا سالانہ امتحان اختتام پذیر ہو گیا پہلے اور دوسرے گروپ میں علاقہ بھر کے طلبہ نے خوشگوار ماحول میں پرچے دیئے نگران عملے نے بورڈ کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا ناظم امتحان محمد فیاض اور ڈپٹی ناظم احمد خان اور نگران عملے نے نقل و بوٹی مافیا سے سنٹر کو مجموعی طور پر صاف وشفاف رکھا کئی بار بورڈ کے مقررہ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر جنڈ نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور سینٹر کو پنجاب حکومت کے ویژن اور بورڈ کے قواعد پر عمل پیرا پایا ریزیڈنٹ انسپکٹر محمد عارف خان نے بھی اپنے فرائض منصبی بطریق احسن نبھائے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا عوامی حلقوں نے طلبہ کو خوشگوار و شفاف ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی ڈیوٹی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے
