سینئر صحافی الطاف طاہر نے اقرا ء ٹیکنیکل سینٹر جنڈ کا دورہ کیا

Spread the love

جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف) سینئر صحافی الطاف طاہر کا دورہ اقرا ء ٹیکنیکل سینٹر جنڈ اور مٹھیال میں اقراء ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر نوجوانوں کو سرکاری سطح پر مفت کورسز کرانے میں کوشاں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے تحصیل جنڈ کے مڈل میٹرک طلبہ وطالبات کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے جنڈ اور مٹھیال میں 2019ءمیں اقراء ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرزقائم کئے جن کا مقصد نوجوانوں کو مختلف کورس جن میں کمپیوٹر ،گرافکس ڈیزائننگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،ڈریس میکنگ ،ڈرائیونگ Beautician اور دیگر کورسز کروا کے ان کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور روز گار کے قابل بنانا ہے دونوں کیمپس کے پرنسپل نوید احمد خان اور وائس پرنسپل عثمان اعجاز اور ابو بکر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر طلبہ وطالبات کی تربیت دے رہے ہیں اور زیر تربیت بچے اور بچیاں ہنر سیکھنے میں محو ہیں عوامی حلقوں نے پرنسپل نوید احمد خان اور وائس پرنسپل ابو بکر ۔اور انسٹرکٹر عرفان خان اور علی حیدر کی پیشہ وارانہ و انتظامی صلاحیتوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے جو فرض شناسی سے مفت کورسز کرانے میں کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں