سکندر ملک ۔
پاکستان کی تاریخی فتح کی خوشی میں ایک پر وقار جشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ صاحب ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری عنصر محمود سندھو صاحب ۔کی زیر نگرانی ایک بہت بڑے قافلے گاڑیوں کی شکل میں نورا کوٹ سے کیمپ افس گکھڑ منڈی کی طرف رواں دواں ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے بیو روچیف ضلع وزیر اباد سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے چوہدری عنصر محمود سندھوکا کہنا تھا ۔
ہم اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو ان کی بے مثال جرات، عظیم قربانیوں اور مادرِ وطن سے والہانہ محبت پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ عظیم محافظ ہر لمحہ اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔ ان کی شجاعت، عزم اور قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور اتحاد کی علامت ہے۔
حلقہ این اے 66کی جانب سے اپنے تمام قومی محافظوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری افواجِ پاکستان کو ہمیشہ سربلند، مضبوط اور ہر میدان میں کامیاب رکھے۔
پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے 🇵🇰
