
سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد گکھڑ منڈی میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق کی جانب سے ایک پر وقار مسلم لیگ نون کیمپ افس گکھڑ منڈی جی ٹی روڈ پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ وزیر اباد اور گرد و نواح کے علاقہ سے لوگوں کی اپنے اپنے قافلے کے ساتھ کیمپ افس امد ۔معرکہ حق جشن میں خصوصی امد مسلم لیگ نون ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ ۔مسلم لیگ نون ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھ صاحب ۔سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امتیاز اظہر باگڑی صاحب ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیر اباد بابو شعیب ادریس صاحب ۔ان کے علاوہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور عہدے داروں کی مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت ۔معرکہ حق جشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فروخت صاحب کا کہنا تھا
پاکستان صرف ایک ملک نہیں یہ ہماری عزت ،پہچان اور فخر ہے ۔ قوم اور افواج ایک صف میں ہم آواز اور دفاع وطن کے لیے متحد ہیں ۔ معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں حق اور باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن لمحہ ہے تاریخ گواہ ہے کہ حق ہمیشہ سرخرو ہوا ہے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔
سلام ہے ان شہدا کو جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب کے عوام معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
