دومیل میں واقع جامعہ الصفہ کا شمار مثالی دینی درسگاہ میں کیا جاتا ہے

Spread the love

جنڈ ( محمد الطاف طاہر کی خصوصی رپورٹ) دومیل میں واقع جامعہ الصفہ کا شمار مثالی دینی درسگاہ میں کیا جاتا ہے جو بچوں اور بچیوں کو علم کے زیور سے بہرہ ور کرنے میں کوشاں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قرآن پڑھنے والا قیامت کے دن اپنے گھر والوں میں سے دس لوگوں کی شفاعت کرے گا جبکہ حضرت علی اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا قرآن کو سیکھو یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس میں تم کے لئے سابق لوگوں کی خبریں ہیں اور بعد میں آنے والوں لوگوں کا ذکر ہے ،قران کی تعلیم حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہ ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے جامعہ الصفہ کے مہتمم مولانا حافظ احسن محمود ثانوی ۔معلم محمد رفیق ، معلم عبد الباسط اور معلم محمد شفیق طلبہ کو قرآن پاک کی ناظرہ اور حفظ کی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے میں کوشاں ہیں یہ مدرسہ وفاق المدارس اہلسنت والجماعت سے الحاق شدہ ہے طالبات کے لئے الگ مدرسہ و معلمات ہیں مفت تعلیم دی جاتی رہی ہے بچیوں کو درس نظامی کے کورس بھی کرایا جا رہا ہے مسجد شاہالاں دومیل کی یہ دینی درسگاہ قرآن پاک کی ناظرہ اور حفظ کی تعلیم دینے میں لائق تحسین کردار ادا کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں