
جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف کی خصوصی رپورٹ)معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا انعقاد تفصیلات کے مطابق
جنڈ/ معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے سلسلے میں جنڈ شہر میں نوجوانوں نے قومی جذبے سے سرشار سائیکل ریلی نکالی۔
ریلی کا آغاز بابِ جنڈ سے ہوا جو برف خانہ چوک سے گزرتی ہوئی خمینی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا اور ڈی ایس پی جنڈ قاضی فیصل منظور گوندل نے ریلی کی قیادت کی۔ پنجاب پولیس اور پیرا فورس کے جوان بھی ریلی میں شریک تھے۔پنجاب کالج کے طلبہ نے ریلی میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ طلبہ نے راستے بھر “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرتی ہیں اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
بنیان المرصوص” کے سلسلے میں طلبہ کی سائیکل ریلی میں، قومی نعروں کی گونج سنائی دی
