کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس اور مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم

Spread the love


ملک بشیر احمد رند بیو رو چیف سبی بلوچستان
کی پروقار تقریب آج ٹاؤن کمیٹی ہال اقبال روڈ سبی میں منعقد ہوئی، جس میں سماجی، فلاحی اور مذہبی شخصیات سمیت تنظیم کے مرد و خواتین اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت تنظیم کے صوبائی ناظم برائے مذہبی امور صوفی محمد سلیمان نقشبندی نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کا شرف غلام فاروق ہانبھی کو حاصل ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند، صوفی محمد سلیمان نقشبندی، غلام فاروق ہانبھی اور بابو دوست محمد لودھی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے، اور کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان معاشرے کے غریب، نادار اور مستحق طبقات کی فلاح کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید حاجی شاہ نے احسن انداز میں انجام دیے۔ اس موقع پر تنظیم کے یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے تنظیم کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دیگر شرکاء میں لالا عبد القیوم دہپال، غوث بخش سومرو، بابو اللہ بخش پتافی، پروفیسر موسیٰ کلیم جاموٹ، فقیر ظفر نواز مرغزانی، آغا بشیر احمد ابڑو، ملک جہانگیر مندوانی، مور خان سیلاچی، سالار رند سمیت تنظیم کی خواتین اراکین نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مستحق بیواؤں، غریب اور نادار خاندانوں میں دو سراپے تقسیم کیے گئے، جبکہ ملکی سلامتی، خوشحالی اور انسانیت کی خدمت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں