جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف ہوٹلوں پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری ، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر اور جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، متعدد ہوٹلز مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ، ہوٹلز پرکام کرنے والے مالک سے لے کر ویٹرز تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل گندے کپڑے بڑھی ہوئی داڑیاں اور حفضان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان ہوٹلوں کاسیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت معتلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
