جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشوں کی بھر مار، رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر لیا، کرایہ کی تکرار پر مسافروں کے ساتھ بد تمیزی معمول بنالی، قابل زکر بات یہ ہے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد رکشہ ڈرائیورز نے سٹاپ ٹو سٹاپ ایک سو سے ڈیڈھ سوروپیہ کرایہ وصولی شروع کررکھی ہے ار،ٹی،اے،سیکرٹری ،موٹروہیکل ایگزمینر ٹریفک پولیس سب کچھ جاننے کے باوجود لاتعلقی اختیار کیے ہوئے ہیں جو کہ غریب سفید پوش محنت کش طبقہ کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز کےلیے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ مقرر کیا جائے اور زائد کرایے وصول کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ غریب لوگ اپنے بچوں کو روٹی مہیا کرسکیں،
