
حلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
گجرات کے نواحی گاؤں نیا لمبورڈ میں اویس الیکٹرونکس اینڈ موبائل شاپ اور شوز شاپ کی گرینڈ اوپننگ کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل منڈیالہ چوہدری سجاد احمد ملی، چوہدری مظہر شہزاد طور اور چوہدری اصغر گجر خصوصی مہمانان کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب کے میزبان سائیں نظر کے صاحبزادے محمد بشارت بھٹی تھے، جنہوں نے علاقے میں جدید الیکٹرونکس، موبائل اور شوز کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے کاروبار کا آغاز نہ صرف مقامی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔
افتتاحی تقریب میں محمد شوکت بھٹی، محمد شفاقت بھٹی، چوہدری عمران گجر، منظور قادر، چوہدری مدثر عنایت، محمد آصف، ٹریفک پولیس آفیسر محمد عامر، محمد امتیاز طور اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور محمد بشارت بھٹی کو کامیاب کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی جبکہ شرکاء نے نئے کاروبار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروباری سرگرمیاں علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
