
جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق مجمود )ضلع گجرات کے اسٹیڈیم جلالپور جٹاں میں معرکۂ حق بنیان المرصوص کے حوالے سے منعقدہ شاندار ٹورنامنٹ قومی جذبے، حبُّ الوطنی اور نوجوانوں کے ولولے کا خوبصورت مظہر بن گیا۔ اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر نورالعین صاحب اور چوہدری علی وڑائچ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے، اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان کا نوجوان اپنی بہادر پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ جلالپور جٹاں کے اس تاریخی میدان میں گونجتے وطن سے محبت کے نعروں نے ثابت کر دیا کہ قوم کا جذبہ زندہ ہے اور ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان زندہ باد
