رضیہ فاضل فری ڈسپنسری کا ڈی ایس پی رائے سرفراز احمد یوسف نے اپنے ھاتھوں سے افتتاح کیا

Spread the love


جلالپورجٹاں (رپورٹ مرز طارق محمود )صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حبیب اللہ صراف کی زیر سرپرستی رضیہ فاضل فری ڈسپنسری کا ڈی ایس پی رائے سرفراز احمد یوسف نے اپنے ھاتھوں سے افتتاح کیا اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر ناز ام ایمن بھی ہمراہ تھیں۔حاجی حبیب اللہ صراف کیمطابق انکے والدین کے نام سے منسوب رضیہ فاضل فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ھے ۔فری ڈسپنسری میں ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر ناز ام ایمن کی زیر نگرانی مستحق مریض مستفید ھونگے۔۔یومیہ بنیادوں پر نماز مغرب تا عشاء مستحق اور نادار مریضوں کا فری چیک اپ ھوگا اور فری ادویات مریضوں کو دی جائینگی۔رائےبسرفراز احمد یوسف سمیت تقریب میں شریک معززین شہر نے حاجی حبیب اللہ صراف کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں