
جنڈ ( بیورو رپورٹ) سینئر صحافی محمد الطاف طاہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایت سیل میں رورل ہیلتھ سنٹر دومیل ضلع اٹک کی زبوں حالی اور مسائل کی شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دومیل جو 40کنال وسیع وعریض احاطہ پر مشتمل ہے علاج گاہ کی بجائے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے اور اس میں لیڈی ڈاکٹر ،ایکسرے ٹیکنیشن ،ڈینٹل ٹیکنیشن کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ایکسرے پلانٹ اور ڈینٹل کی مشینری غیرفعال پڑی ہے اور لوگ علاج معالجہ کےلئے مشکلات سے دو چار ہیں اور یہ تقاضا کہ علاقہ کے مرکزی ہسپتال کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ و پیراستہ کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل نے فوری پذیرائی کرتے ہوئے شکایت نمبر 5928433 درج کرتے ہوئے متعلقہ ارباب بست و کشاد سے رپورٹ طلب کر لی جلد رورل ہیلتھ سنٹر دومیل میں سٹاف کی کمی دور ہونے کے امکانات دکھائی دینے لگے عوامی حلقوں نے الطاف طاہر کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جو عوامی مسائل کو ایک تواتر سے اجاگر کرتے چلے آرہے ہیں ان کی بے لوث خدمات قابل تقلید و تحسین ہیں جو قلم کے ذریعے عوام کے مسائل اجاگر کررہے ہیں
