نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ہیڈ نرس انیلا اور سٹاف کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ہیڈ نرس انیلا اور سٹاف کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی ائی سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر وقاص احمد چیمہ ۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور سے شروع ہوا ۔نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر واک کی گئی کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر ہیڈ نرس انیلا کا یو جی نیوز کے بیورو چیف ضلع وزیراباد سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ۔میرا خصوصی طور پر اپنے عملے کے لیے پیغام ہے انے والے مریضوں کی مکمل طور پر صحت یابی تک ایمانداری سے خدمت کرنی چاہیے ۔مریضوں سے اخلاق پیار محبت سے پیش انا چاہیے ۔یہ ہماری ڈیوٹی اور ہمارا فرض ہے کیونکہ ہاسپٹل کے اندر اکثر لوگ بیماری میں اتے ہیں جن میں بزرگ نوجوان بچے خواتین اور ہمیں ہر صورت میں ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے جس سے وہ خوشی خوشی اور صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹیں اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان لیڈی ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں