سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری زیشان بھٹہ چوہدری ارشاد بھٹہ کی حج پر روانگی سے قبل رشتہ داروں اور دوست احباب کے اعزاز میں بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری زیشان بھٹہ چوہدری ارشاد بھٹہ کی حج پر روانگی سے قبل رشتہ داروں اور دوست احباب کے اعزاز میں بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔
وزیراباد سیالکوٹ روڈ کرم اباد کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری ذیشان بھٹہ اور چوہدری ارشاد بھٹہ اپنی اپنی فیملی کے ہمراہ حج کے مبارک و روحانی سفر پر روانہ ہو گئے۔یہ سفر دنیا کے سب سے مقدس اور بابرکت سفروں میں سے ایک ہے، جو ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں اس سعادتِ عظمیٰ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر آسان فرمائے، حج کو قبول و مقبول بنائے، ہر قدم پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ رکھے، اور انہیں خیریت و عافیت کے ساتھ واپس وطن لوٹائے۔اللہ تعالیٰ ان کی عبادات، دعاؤں اور حاضری کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں حجِ مبرور نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین۔دعوت کے موقع پر سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد رفیق بھٹہ چوہدری عرفان بھٹہ ۔سیاسی و سماجی شخصیت وقاد انجم ہیپی ۔کاروباری شخصیت چوہدری محمد اویس بھٹہ ۔میاں نثار احمد ۔ڈائریکٹر انشورنس کمپنی ضلع وزیراباد میاں اصغر بھٹہ ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت عبدالوحید مہر ۔چودری زکا اللہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ۔کاروباری شخصیت لالہ خلیل احمد ۔افضل ستار ۔۔تمام مہمانوں نےگلاب کے پھولوں کے ہار پہنا کر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں