مسلم لیگ ن مانچسٹر کی جانب سے خواجہ کلیم الرحمن کو صدر آزاد کشمیر کے سینئر ایڈوائزر بننے پر استقبالیہ دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
مسلم لیگ ن لنکا شائر اور مانچسٹر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن کو آزاد کشمیر کے صدر کے سینئر ایڈوائز ر بننے پر انکے اعزاز میں پلا ٹینیم لاؤنج مانچسٹر میں استقبالیہ دیا جس میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنماؤں اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی – جن میں مسلم لیگ ن لنکا شائر کے صدر چودھری سکندر نواز – مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ – نائب صدر راجہ واجد کیانی – صفیان خاں – سیکرٹری اطلاعات برطانیہ فرحان میر – سینئر نائب صدر برطانیہ باسط بٹ – سینئر نائب صدر چودھری سعید اللہ مدبر – کاروباری شخصیت – نعیم قیوم – خواجہ صالح کلیم – چودھری علی تاثیر – اقبال صدیقی – تاثیر چودھری – لاھور سنوکر کے ظفر ننھااور دوسرے راہنما شامل تھے -اس موقع پر خواجہ کلیم الرحمن نے مسلم ن مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ اور شیراز بٹ اور دوسرے راہنماؤں کا انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کہ میں کل اپنے عہدے کا چارج لینے پاکستان جا رہا ھوں -اوورسیز پاکستانی کسی بھی کام کے لئے مجھ سے چوبیس گھنٹے رابطہ قائم کر سکتے ہیں – پہلے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مشیر بننے پر سینکڑوں لوگوں کو ملازمتیں۔ دلوائ تھیں اب عہدے کا چارج لینے کے بعد میری کوشش ھو گی کہ صدر پاکستان آصف علی زارداری اور چیئرمین۔ بلاول بھٹو زرداری سے مل کر آزاد کشمیر میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ تعمیر کرنے بارے بات کرونگا کیونکہ کشمیریوں کا یہ سب سے بڑا مطالبہ ھے- اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ خواجہ کلیم الرحمن کو صدر آزاد کشمیر کا سینئر ایڈوائزر بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں – انہوں نے ھمیشہ کشمیر کاز – اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور عوامی خدمت کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے – انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی زمہ داری میں بھی کشمیری عوام کی بھر پور نمائندگی کریں گے- تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئ مہمانوں کے لئے پر تکلف عیشائیہ کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں