
– لندن عارف چودھری
– برطانیہ کے ممتاز کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیت چودھری مشتاق کائرہ مرحوم کو انکی عوامی خدمات پر ڈاکٹر چودھری اظہر محمود نے خراج تحسین پیش کیا –
ادبی محفل میں برطانیہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں پاکستان سے آئے ہوئے سکالر اسد طاھر جپہ – چودھری سعید کائرہ – چودھری سعید – عبدالجبار – ضمیر طالب سیال / چودھری رفاقت جوڑا – اور دوسرے شامل تھے -اس تقریب میں پاکستان کے نامور سکالر ڈاکٹر چوہدری اظہر محمود کی کتاب”سرسید گجرات” اور مقامی شاعر ممتاز علی ممتاز کی شاعری پر مبنی کتاب کی رونمائی ہوئی۔
ممتاز کالم نگار اسد طاہر جپہ بھی اس تقریب کے مہمان تھے جنہوں نے ڈاکٹر چوہدری اظہر علی کی کتاب “سرسیدگجرات” کو سراہا اور ان کی اس کاوش پر انہیں مبارک باد دی۔
چوہدری مشتاق کائرہ ، سابق ڈی پی اور گجرات راجہ منور اور اسد علی مرحوم کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
