جلالپورجٹاں معرکہ حق ریلی میں مختلف سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

Spread the love


جلالپورجٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود ) معرکۂ حق ریلی صدر پریس کلب جلالپورجٹاں صدر پریس کلب جلالپور جٹاں شاہد یونس ڈار اور مرزا طارق محمود کی قیادت میں نکالی گئی سرپرست اعلی پریس کلب جلالپورجٹاں محمدلطیف بھٹہ ،شاہد بھٹہ۔ چیرمین چوھدری شیروز عالم ۔وائس چیرمین شاھد پاشا۔ سابق صدر پریس کلب محمد ایوب بٹ ،سابق صدر پریس کلب افتخار چوہدری۔جنرل سیکرٹری مرزا طارق۔۔ مرزا ظہور احمد سید ابرار نقوی۔۔نائب صدر یاسر گجر و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس معرکہ حق ریلی میں مختلف سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالعین قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے اے سی گجرات عبدلقدیر زرکون نے بھی خصوصی شرکت کی سی او بلدیہ چوہدری نوید اشرف، صدر مرکزی انجمن تاجران جلالپورجٹاں محمد شفیق مغل، جنرل سیکرٹری میر ظہیر احمد،میر۔۔مرزا امجد محمود صدر پولٹری ایسوسی ایشن۔ صدر انجمن تاجران مین بازار جلالپورجٹاں انورجاوید بٹ، سابق صدر مرکزی انجمن تاجران ملک امتیاز، احمد گوگا حاجی عبدالخالق، منیر احمد جوائیہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
شرکاء نے معرکۂ حق کے حوالے سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پُرجوش نعرے لگائے جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی یکجہتی اور باہمی اتفاق ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں