اٹک شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے

Spread the love

جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق کونسلر مقصود خان آف مٹھیال نے سینئر صحافی الطاف طاہر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے اور اٹک کے لوگ جذبہ حب الوطنی اور جذبہ شہادت سے سرشار ہیں اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے لیاقت علی نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا اس عظیم الشان قربانی کے صلہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بعد از شہادت ستارہ شجاعت دیا جو شہید کی والدہ نور بی بی نے ایوان صدر سے وصول کیا مقصود خان نے لیاقت علی خان کی اس جرات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس بہادر سپوت نے ضلع اٹک کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں