
انا للہ وانا الیہ راجعون
سکندر ملک ۔
گاڑی احتیاط سے چلائیں اللہ تعالیٰ دنیا بھر میں تمام پاکستانیوں پر کرم فرمائے حفاظت فرمائے آمین ۔
5مئی کی صبح سویرے،جاپان سانو سٹی، توچیگی پریفیکچر کے ایک چوراہے پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے ایک پاکستانی نوجوان حامد علی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ۔اس نوجوان کی ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ وزیر اباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ میں پہنچ گئی ۔علاقے کی فضا سوگوار اورہر انکھ اشکبار ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ کے رہائشی مستری خالد محمودمغل کے نوجوان بیٹے حامد مغل جو جاپان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جامعہ مسجد اہل سنت غوثیہ ارائیاں والی سوہدرہ میں حضرت مولانا علامہ اقبال محمود نعیمی کی امامت میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ کے موقع پر جماعت اہل سنت کے صدر صاحبزادہ سید ال احمد شاہ اور علامہ عابد علی جلالی نے کل نفس ذائقۃ الموت ۔موت کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔اور ان کے ابائی قبرستان شاہ نور جمال میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکال صحافی برادری کاروباری حضرات ڈاکٹر صاحبان رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔
