سکندر ملک ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی جانب سے صحت کے فروغ کے لیے ایک انقلابی اقدام کے تحت چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ تین روزہ کیمپ ٹی ایچ کیو وزیراباد میں منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح۔ایم پی اے مسلم لیگ نون چوہدری وقار احمد چیمہ ۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ ۔ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیر اباد بابو شعیب ادریس ۔پریس کلب وزیراباد کے صدر افتخار بٹ سابقہ کونسلر جنرل خواجہ شعیب ہیڈ نرس انیلا اور دیگر افراد بھی موجود تھے
اس خصوصی اسکریننگ کیمپ میں عوام الناس کے لیے تمام قسم کے میڈیکل ٹیسٹ، مفت طبی معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت اور ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔تین روزہ میڈیکل کیمپ کہ اختتام پرخواتین نوجوان بزرگ اور بچوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے اور چیک اپ کروایا ۔اور یہاں پر 1800 لوگوں کے تین روزہ میڈیکل کیمپ میں ٹیسٹ کیے گئے ۔
