ننھے بچوں میں سپورٹس شرٹس کی تقسیم کی تقریب

Spread the love


جہلم (بلال رضا) ننھے بچوں میں سپورٹس شرٹس کی تقسیم کی تقریب، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق بچوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس شرٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ننھے بچوں میں سپورٹس شرٹس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے مثبت رجحان کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ بچوں کو کم عمری سے ہی کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل بچوں کی جسمانی نشوونما، ذہنی صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق نے کہا کہ ضلع جہلم میں بچوں اور نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے فروغ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ بچوں میں کھیلوں کا رجحان مزید فروغ پا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں