

مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کو ٹیکس میں ریلیف دے کر 100 فیصد اضافہ کیا جائے ڈاکٹر منصور احمد، اشیاء خرد نوشی اسمانوں سے باتیں کر رہی ہے گزارا بہت مشکل ہے حاجی حنیف، سینیٹر سپیکراور ججز کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے جو زیادتی ہے تنویر نوشاھی، اسلام اباد نمائندہ خصوصی امدہ بجٹ میں حکومت پینشن کی مشکلات کو مدنظر رکھیں پنشنرز کا گزارا تو صرف پنشن پر ہوتا ہے موجودہ دور میں ضروریات زندگی پورا کرنے کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہر شے اسمانوں سے باتیں کر رہی ہےدو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے پمز ریٹائرڈ ایپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر منصور احمد نے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار اور پینشنرز کو ٹیکس میں ریلیف دے کر کم از کم تنخواہ اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، ڈاکٹر منصور احمد نے مزید کہا کہ ھیلتھ ملازمین زلزلہ آۓ، کرونا کی وبا پہلے یا قوم حالت جنگ میں ھو، یا قدرتی آفات آجائیں، ھیلتھ ورکر دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دیتے نظر آتے ھیں.
24,24گھنٹے ڈیوٹی دینے والے ھیلتھ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ھی بہت کم ھیں انکی تنخواہیں اور پینشنز بھی باقی اداروں کی طرح ھونی چاھیں، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف نے کہا کہ پینشنرز کا گزارا بہت مشکل سے ہوتا ہے امدہ بجٹ میں پینشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے کیونکہ پنشنرز کی اور کوئی امدن نہیں ہوتی صرف پنشن پر گزارا ہوتا ہے پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاھی نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں اتی اگر سینیٹر سپیکر چیئرمین وفاقی وزراء اور ججز کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافے پر ائی ایم ایف نہیں بولتی مگر جب غریب ملازمین اور پنشنرز کی بات ائے تو حکومت کو ائی ایم ایف سے پوچھنا پڑتا ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داروں نے ارمی چیف سید عاصم منیر سے بھی التماس کی ہے کہ وہ اپنی لائی ھوئی حکومت کو حکم دیں کہ وہ غریب ملازمین عوام اور پینشرزکا خیال کریں اور اتنا ظلم نہ کریں جو کل خود برداشت نہ کر سکیں اشیائی خرد نوشی اور مہنگائی پر کنٹرول کریں اور پینشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کریں اور ٹیکسز پر بھی نظر ثانی کریں حکومت کو ماسوائے گورنمنٹ ملازمین اور پنشنرز کے علاوہ کوئی ٹیکس تو دیتا نہیں سارا بوجھ ھم پر ڈال دیا جاتا ھے حکمران خود بھی ٹیکس نہیں دیتے انصاف سے کام لیا جائے
