
جلالپورجٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود) سرپرست اعلیٰ ندیم ضیاء بٹ آف بیلجیم، صدر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی جلالپورجٹاں چوہدری خالد مظفر ایڈووکیٹ اور صدر ویلفیئر سپورٹس کمیٹی میر فرخ یعقوب کی زیر قیادت میاں کرکٹ کلب اور یونائٹڈ کرکٹ کلب جلالپورجٹاں کے درمیان شاندار فائنل میچ اسٹیڈیم جلالپورجٹاں میں شروع ہو چکا ہے۔فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور سپورٹس شخصیات بھی موجود ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتی ہے اور ایسے ایونٹس سے علاقہ میں ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔میچ کے آغاز پر کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا۔
