وزیرآباد میں تمام سیف سٹی کیمرےاب مکمل طور پر فعال

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیرآباد میں تمام سیف سٹی کیمرےاب مکمل طور پر فعال ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اور انتظامیہ کی متحرک کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔
اب وزیرآباد کے تمام اہم اندراجی و اخراجی پوائنٹس پر موثر نگرانی ممکن ہو گئی ہے، جس سے سیکورٹی کے نظام میں بہتری، بہتر نگرانی اور عوامی تحفظ کے لیے ریکارڈ کی برقراری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب کی نگرانی میں سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل فعال کرنے سے شہر میں قانون کی بالادستی اور عوامی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں