(واسا)کی جانب سے بھجوائے جانے والے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا)کی جانب سے بھجوائے جانے والے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے اضافی چارجز، مبینہ غلط ریڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اب زمین سے نکلنے والے پانی کا بھی بل وصول کیا جا رہا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں نہ تو باقاعدہ واٹر سپلائی کا نظام موجود ہے اور نہ ہی سیوریج کی سہولیات مہیا کی جارہی ہےاس کے باوجود شہریوں کو ہزاروں روپے کے واسا کی جانب سےبل موصول ہوئے ہیں جن کے گھروں میں سرکاری واٹر سپلائی کنکشن موجود ہی نہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں سیوریج لائنیں نہ ہونے کے باوجود سیوریج فیس کی مد میں بھاری رقوم شامل کر دی گئی ہیں شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم میں واسا کی جانب سے بھجوائے جانے والے بلوں کا ارباب اختیار نوٹس لیں ابھی واسا نے سیوریج لائنیں شہر میں بچھانے کاکام شروع کیا ہے اور بل سہولت مہیا کرنے سے قبل بھجوا دیے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں