جہلم( بیورورپورٹ) جہلم انتظامیہ گراں فروشوں پر قابو پانے میں نا کام شہر و گردو نواح میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی، مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو، منافع خور مافیا کی طرف سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا رواج تیزی سے بڑھنے لگا، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں نے ریٹ لسٹ کو ردی کاٹکڑا سمجھتے ہوئے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا معمول بنالیا، گائے،بکرے کے گوشت، سمیت مرغی کا گوشت ، دودھ، دہی پھل، سبزیوں مصالحہ جات، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا زائد اضافہ وصول کرنا شروع کردیا، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کیوجہ سے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے فروخت شروع کررکھی ہے حکومت کی طرف سے آئے روز مہنگائی میں کمی اور ریلیف پہنچانے کے دعوے بھی صرف اعلانات تک ثابت ہوئے جہلم ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی ہوشرباء سطح تک آسمان تک جا پہنچی ہے اور ہول سیل ڈیلروں سمیت دکانداروں نے ہر قسم کی روز مرہ زندگی کی استعمال کی اشیائے بالخصوص چھوٹے بڑے گوشت ، دودھ دہی، چکن گوشت چینی، گھی، چاول، مصالحہ جات سبزیاں پھلوں سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش میں من مانے سو فیصد سے بھی زائد اضافہ کر کے سرکاری نرخنامے کو ہوا میں اڑا دیا گیاہے سرکاری پرائس لسٹ صرف نام کی حد تک رہ گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،
