اسلام آباد نمائندہ خصوصی: پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پمز نے پیرامیڈکس کی گریڈ 16 اور گریڈ 14 میں ہونے والی پروموشنز پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کامیابی ادارے کی قیادت کی مثبت سوچ اور اسٹاف کی فلاح و بہبود کے عزم کا ثبوت ہے۔
پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر صاحب کی خصوصی دلچسپی، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزا جلیل صاحبہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابو بکر صاحب، سپرنٹینڈنٹ راجہ محمود صاحب اور تمام ایڈمن اسٹاف سعد بن ظفر اور سید شبیہ الحسن کی انتھک کاوشوں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آپ کی اس کاوش نے نہ صرف پیرامیڈیکل اسٹاف کا مورال بلند کیا ہے بلکہ ادارے میں پیشہ ورانہ ماحول کو بھی مضبوط کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسٹاف کے مسائل اسی جذبے سے حل کیے جاتے رہیں گے۔ان خیالات کا
محمد ارشد خان
سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے کیا تمام ترقی پانے والے ملازمین کو پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاھی نے مبارکباد پیش کی
