

ملک بشیر احمد رند بیورو چیف سبی بلوچستان
سبی – میونسپل ٹاؤن کمیٹی سبی میں مورخہ 11 اپریل 2025 کو چیف آفیسر کے عہدے پر تعینات ہونے والے سردار عبدالقیوم کو عہدہ سنبھالے کئی روز گزرنے کے باوجود شہر کے معززین، دوست احباب اور عوام کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے افراد نہ صرف مبارکباد پیش کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے مٹھائیاں بھی لے کر آ رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سردار عبدالقیوم کا تعلق سبی کے معتبر قبیلہ دہپال سے ہے اور وہ اپنی سادگی، تواضع اور عوامی مزاج کی وجہ سے شہر میں معتبر مقام رکھتے ہیں۔
وه ایک غریب پرور انسانیت کی خدمت سے سرشار انسان ہیں انھیں جذبہ کے بدولت وه ہماری تنظیم کاروان خدمت کی بہت مدد کرتے ہیں اور ہر ممکن اپنی طاقت کے مطابق غریبوں کی مدد کرتا ھے اور ڈونیشن بھی تنظیم کو دیتا ھے جسكی وجہ سے کافی غریبوں کی دعایں انکے ساتھ ہیں
انکی پانچ سالہ ضلحہ ہرنائی کی ٹاون کمیٹی کی بطور چیف آفیسر کی مددت ملازمت کو وہاں کے لوگ آج بھی اچھے الفاظوں میں یاد کرتے ہیں اور انکی کمی کو محسوس کرتے ہیں
ذرائع کے مطابق نئے چیف آفیسر کے آتے ہی ٹاؤن کمیٹی کے عملے میں بہتری کا ماحول دیکھا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم خود شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر صفائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عملے سے کام لینے کے ساتھ وہ خود بھی موقع پر موجود رہ کر کام کا جائزہ لیتے ہیں، جسے ملازمین اور شہری دونوں نے سراہا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار عبدالقیوم دیانتدار، محنتی اور عوام دوست افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے سبی میں بلدیاتی امور میں بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی امید بڑھی ھے
