
جہلم ( بلال رضا ) ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اپنی ٹیم کے ہمراہ القاسم انسٹیٹیوٹ سپیشل بچکان اسلام پورہ جہلم کا وزٹ کیا ۔ اور اس موقع پر سپیشل بچوں میں بڑی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیےعیدی دی۔ تاکہ بچہ عید پر نئے کپڑے پہن سکے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ انٹرنیشنل شاعر یاسمین ساہر، فلک ناز، مسز تنویر بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر شزانہ امتیاز نے اس موقع پر ڈینگی کے حوالے سے بھی سکول سٹاف کو اگاہ کیا۔ اور ڈاکٹر شزانہ نے ستھرا پنجاب کی تعریف کی۔ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب اور ضلع جہلم کے لیے ان تمام خوبصورت کاموں کو اپریشییٹ کیا ۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز جیسے خوبصورت ہیں ویسے ہی خوبصورت کام کر رہی ہیں۔ اخر پر کونسل میمبران صدر ملک اصف، شکیل انصاری،عمر بٹ نئے انے والے تمام مہمانوں کو قران پاک کا گفٹس دیےاور خوبصورت شال گفٹ کی ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور پرنسپل حنا ساقب نے تمام سکول کا انے والے مہمانوں کو وزٹ بھی کروایا۔
