پریس کلب وزیرآباد کے صدر افتخار بٹ کے بھائی نثار احمد بٹ کی نماز جنازہ اد اکر دی گئی

Spread the love


سکندر ملک ۔
پریس کلب وزیرآباد کے صدر افتخار بٹ کے بھائی نثار احمد بٹ جو کہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد کی امامت میں ادا کر دی گئی پروفیسر عبدالستار حامد نے ارشاد فرماتے ہوئے کہا کل نفس ذائقۃ الموت ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے انسان کو کچھ پتہ نہیں کہ اس کی زندگی کتنی ہے ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے ہم سچے دل سے اللہ تعالی سے توبہ کر لیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ۔جس سے ہماری قبر اور اخری کی زندگی اچھی گزر جائے لوگوں کے اوپر صلح رحمی کیا کرو اور اللہ تعالی اس چیز کو پسند کرتا ہے وہ بڑا غفور الرحیم ہے اور معاف کرنے والا ہے ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں مسلم ہینڈ انٹرنیشنل پاکستان کے ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ صاحب ۔صاحبزادہ سید ال احمد شاہ صاحب پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری عنصر محمود سندھو۔بلدیہ وزیر اباد کے سابقہ چیئرمین بابو شعیب ادریس ۔خواجہ جمیل احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مرکزی تنظیم انجمن تاجران وزیراباد کے صدر چوہدری ناصر محمود اللہ والا ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اکبر بٹ ۔ماجد سالار ۔عبدالرحمن صابر بٹ صاحب میاں شہباز احمد چیمہ ۔چوہدری لالہ خلیل احمد ۔ملک نجیب اللہ نعیم قیصر نجمی ان کے علاوہ سیاسی و سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلا صحافی برادری رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں