جماعت اہل سنت سوہدرہ کے صدر سید آلِ احمد شاہ صاحب سے ناظم مہر احمد رضا اور جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرحمان نے انجمن طلباء اسلام (ATI) کی ٹیم کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔

Spread the love


سکندر ملک
اس مخلصانہ گفتگو کا اصل مقصد جماعت اور انجمن طلباء اسلام کو مزید فعال بنانا اور نوجوانوں کی بہتر تربیت کرنا تھا۔ ملاقات میں اس بات پر مضبوط حکمتِ عملی طے کی گئی کہ آج کے نوجوان اور طلباء کو برائیوں سے بچا کر نیکی، دین داری اور کامیابی کے راستے پر کیسے لایا جائے۔ 🌱

صدرِ جماعت اہلسنت سوہدرہ نے مہر احمد رضا، حافظ عبدالرحمان اور انجمن طلباء اسلام کی ٹیم کی اس خوبصورت سوچ کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں