ایسپائر کالج وزیرآباد کے سالانہ کانووکیشن 2026 کی پروقار تقریب میں بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارۂ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

Spread the love


سکندر ملک وزیر اباد ۔
ایسپائر کالج وزیرآباد کے سالانہ کانووکیشن 2026 کی پروقار تقریب میں بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارۂ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد معیاری تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار پر استوار ہوتی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سچائی، دیانتداری، خدمتِ خلق اور اعلیٰ انسانی اوصاف کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ وہ نہ صرف کامیاب پیشہ ور بلکہ بہترین انسان بھی بن سکیں۔

انہوں نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے، اور اب ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔

تقریب کے اختتام پر بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ طلبہ اور والدین نے مہمانِ خصوصی کی حوصلہ افزا گفتگو کو بے حد سراہا جبکہ کالج انتظامیہ نے ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں